کوروناوائرس:پنجاب میں لاک ڈاؤن37ویں روز میں داخل
فائل فوٹولاہور:کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں لاک ڈاؤن 37ویں روز میں داخل ہوگیا،شہریوں کا غیر سنجیدہ رویہ اور غیر ضروری آمد ورفت نہ رک سکی،ناکوں پر کھڑے وارڈنز بھی پریشان ہوگئے۔
ہر کوئی پوری فیملی کے ساتھ گھروں سے باہر گھوم رہا ہے، پنجاب میں 37روز سے جاری لاک ڈاؤن میں شہریوں کے الگ بیانات ہیں،کوئی پتوکی سے لاہور کپڑے لینے آیا ہے تو کوئی عدالت ساری فیملی کو لے کرجارہا ہے۔
روزانہ ناکوں پر شہریوں کی ایک جیسی باتیں سن کر ٹریفک وارڈن بھی حیران ہیں، کہتے ہیں وائرس جتنا خطرناک ہے، عوام اتنے ہی غیر سنجیدہ ہیں۔
روزانہ بے شمار افراد کے بائیکس اور گاڑیوں کے چالان کے باوجود سڑکوں پر ٹریفک کم نہیں ہورہی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔